پیپلز پارٹی سندھ میں تباہی کی ذمے دار ،مصطفیٰ کمال وزیراعظم پر بھی برس پڑے

0
61

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی نے باغ جناح میں جلسہ کیا ،گزشتہ ماہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی مل کر باغ جناح میں جلسہ کیا تھا،

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،پاک سرزمین پارٹی میں آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،11جماعتوں کے جلسے میں عوامی مفاد کی بات نہیں کی گئی،آج سے 2ماہ قبل سب سے بڑی خبر کراچی کے نالوں کا مسئلہ تھا چیف جسٹس اورآرمی چیف کو کراچی آنا پڑا، وزیراعظم کو 1100ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرنا پڑا،

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 1100ارب روپے کے پیکج میں سے11روپے بھی نہیں ملے،کراچی والوں کے ساتھ مسلسل مذاق ہوتا جارہا ہے،اپوزیشن اتحاد میں 12سال سے حکمران جماعت پیپلزپارٹی بھی شامل ہے،اس کے بعد بھی کہتے ہیں ہم اپوزیشن کی جماعت ہیں،یہ ڈرامہ پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں ہوسکتا،پاک سر زمین پارٹی نے ان لوگوں کو جواب دیا،11جماعتیں پورے پاکستان کے لوگوں کو جلسہ گاہ لائیں ،پورے کراچی سے لوگ پی ایس پی کی کال پر جلسہ گاہ پہنچے ،ہم نے سوچا اگرجواب نہ دیا توبات غلط ہوجائے گی، تو ہم نےجواباً جلسہ کیا،پی ایس پی جلسےمیں جس تعداد میں لوگ پہنچنے اس پران کو سلام پیش کرتاہوں،

کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک لوگوں کو کتے کاٹ رہے ہیں لیکن ویکسین نہیں، دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہمارے پاس کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں،کراچی میں دنیا کا بدترین سیوریج، ٹرانسپورٹ او رانفراسٹرکچر ہے،کراچی کے لوگ پورے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں،عمران خان کو یقین ہی نہیں آرہا وہ وزیراعظم بن گئے ہیں،دنیا کی بدترین ٹرانسپورٹ میں نمبر ون، بدترین اسکول کےنظام میں نمبرون ، خود کو مسائل کے حل کے طورپرپیش کرنیوالی پیپلز پارٹی سندھ میں تباہی کی ذمے دار ہے، وزیراعظم کہتے ہیں میں اپوزیشن سے بات نہیں کروں گا،اپنے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کو جتوانے کیلئے اپوزیشن کی مدد ٹھیک ہے؟

مصطفیٰ کمال کامزید کہنا تھا کہ حالات اتنے برے ہیں کہ عدالتیں فیصلہ دے رہی ہیں کہ اب اگر کسی ڈسٹرکٹ میں کتے نے کسی کو کاٹا تو ایف آئی آر ڈی سی کے خلاف کٹے گی۔ عوام بدترین حال میں رہنے پر مجبور ہیں،بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں۔ حکمران صرف کرپشن میں سرگرم ہیں۔

کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

Leave a reply