باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات 2020 کی منسوخی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے سماعت کے بعد درخواست نمٹا دی ۔ عدالت نے درخواست سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی۔ عدالت نے یہ امتحانات ایس او پی کے تحت لینے کی ہدایت کر دی
مسٹر جسٹس جواد حسن نے میاں آصف ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ کورنا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ تمام کوچنگ سنٹرز, لائبریریز اور اکیڈمیز سب بند ہیں۔ اس بنا پر سٹوڈنٹس کا تیاری کرنا ناممکن ہے ۔دوسرے شہروں سے امتحان دینے والے طلباء کو رہائش کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
آپ بھی اپنی اداؤں پر کچھ غورکریں،ہم عرض کریں گے شکایت ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
درخواستگزار نے مزید کہا کہ ہر سال پی پی ایس سی یہ امتحانات دسمبر میں لیتا ہے ۔اس بار یہ امتحانات مقررہ وقت سے پہلے لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔عدالت مقررہ وقت سے پہلے ہونے والے انتخابات کو کینسل کرنے کا حکم دے ،عدالت ان امتحانات کو شیڈول کے مطابق دسمبر میں لینے کا حکم دے .
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں، این سی او سی نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے تا ہم 7 ستمبر کو اجلاس میں حتمی فیصلہ ہو گا،تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے میٹرک تک طلبا کو پاس کر دیا گیا ہے.