پریڈ گراؤنڈ جلسہ،عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی

0
30
islamabad highcourt

پی ٹی آئی کی 2 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی،وکیل بابر اعوان نے کہا کہ انتظامیہ نے عدالت کے نوٹس کے بعد این او سی جاری کر دیا ہے،انتظامیہ نے اسلام آباد میں جلسے پر نامعقول پابندی لگائی ہے،،4 صفحات کی پابندیاں لگائیں کہا کہ پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لیے جی ایچ کیو سے اجازت لیں،، عدالت جلدی اجازت دینے کا حکم دے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرامن جلسہ آپ کابنیادی حق ہے

واضح رہے کہ تحریک انصاف دو جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کر رہی ہے، جلسے کا اعلان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کیا تھا، جلسے کی گزشتہ روز پی ٹی آئی کو اجازت ملی ہے،

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق آزادی اظہار رائے ہے جلسہ کرنا سیاسی جماعت کا حق ہے پریڈ گراؤنڈ دیگر جماعتوں کیلئے بھرنا آسان نہیں ،پی ٹی آئی کیلئے آسان ہے،عمران خان بلاتے ہیں تو پریڈ گراؤنڈ بھر جاتا ہے،انتظامیہ نے اسلام آباد میں جلسے پر معقول پابندی لگائی ہے،جلسے کی اجازت مل گئی ہے، جلسہ ہوگا رات کو حکومت نے پھر عوام کی جیب کاٹی ہے، حکومت نے 14 روپے کا استرا عوام کہ جیب پر ماراہے،پی ڈی ایم ، چور اور ڈاکووں پر ٹیکس نہیں لگا،تحریک انصاف حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر غیر آئینی طور پر وزیراعلی ٰپنجاب کی کرسی پر بیٹھا ہے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بٹھایا جا سکتا

فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے غیر قانونی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کئی ابہام ہیں،حمزہ شہباز کو وزرات اعلیٰ سے ہٹا دینا چاہیے تھا،اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حقوق سلب کیے گئے ہیں

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

 سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

Leave a reply