پچھلے کچھ مہینوں سے سلمان خان اور سورج برجاتیہ کے ایک ساتھ کام کرنے کی خبریں گرم ہیں ، لیکن سلمان خان اور سورج برجاتیہ کی طرف سے اس حوالے سے کسی قسم کی کنفرمیشن سامنے نہیں آئی، لیکن اب زرائع کا کہنا ہے کہ سورج برجاتیہ اور سلمان خان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے کہ دونوں اگلے سال یعنی 2024 میں ایک ساتھ فلم کریں گے. اور اگلے سال ہی اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوجائیگی . کہا جا رہا ہے کہ سورج اپنی تمام تر توانائیاں اسکرپٹ پر لگارہے ہیں تاکہ وہ ایک اچھی کہانی تیار کریں جو شائقین کے دلوں کو چھو سکے. سورج برجاتیا کی اگلی فلم کا نام ”پریم کی شادی ہے” .
زرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ”فلم پریم کی شادی 100 سے 120 دنوں میں مکمل کر لی جائیگی”. یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سورج برجاتیہ اور سلمان خان ایک ساتھ کام کررہے ہیں اس سے پہلے بھی انہوں نے میں نے پیار کیا اور ہم آپ کے ہیں کون جیسی فلمیں کی ہیں ، یہ دونوں فلمیں سپر ہٹ رہی ہیں انہوں نے ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی فلم بھی کی لیکن باکس آف سپر بہت زیادہ ہٹ نہیں رہی، لیکن سورج اور سلمان خان کی جوڑی ایک دوسرے کے لئے کافی لکی مانی جاتی ہے.