مزید دیکھیں

مقبول

عیدالفطر کب ہو گی؟سپارکو کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد : پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر...

طالبان نے امریکی یرغمالی جارج گلیزمن کورہا کر دیا

طالبان نے امریکی یرغمالی جارج گلیزمن کو امریکہ...

وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کےاسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ...

یوم آزادی صحافت کی سرگودہا میں خصوصی تقریب

یومِ آزادی صحافت

دنیا بھر اور پاکستان میں آج 3مٸی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے خصوصی تقریب کمپنی باغ سرگودہا میں منعقد کی گئ جس میں پریس کلب سرگودہا کے صدر مہر آصف حنیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ
اس میں کوئی شک نہیں کسی بھی ملک کی ترقی میں صحافت کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے لیکن افسوس پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ بلکہ پاکستان میں تو کافی صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس حوالے سے اگر ہم ترقی پذیر ممالک کا جائزہ لیں تو یہاں صحافی برادری ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ غیریقینی کا شکار ہیں، یہاں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں نہ صرف غیر ریاستی عناصر
بلکہ بعض اوقات ریاستی اداروں کی جانب سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ صحافت کو مکمل آزادی کے ساتھ ساتھ جانی و مالی تحفظ بھی فراہم کیا جائے