اغوا ہونے والے پریزائیڈنگ آفیسر نے اغوا کاروں کے بارے بڑی بات کہہ دی

اغوا ہونے والے پریزائیڈنگ آفیسر نے اغوا کاروں کے بارے بڑی بات کہہ دی

باغی ٹی وی : وزیرآباد میں پریزائیڈنگ آفیسر جس کے بارے میں خبریں تھیں کہ اغوا ہوگئے انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں‌ ان لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں‌نے مجھے اغوا کیا اور مجھ سے رزلٹ اور وٹوں کا تھیلا چھینا . ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں. میرے بچوں کو تھریٹ کیا جارہا ہے .

پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ جب ووٹنگ ختم ہوئی تو میں رزلٹ جمع کرانے الیکشن کمیشن کے دفتر جا رہا ہے تھا تو مجھے چند لوگوں نے اغوا کر لیا اور مجھے اندھیرے میں بے آباد جگہ پر لے گئے اور مجھ سے تقاضا کرنے لگے کہ ان ک بات مانو ورنہ اس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا.

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے اپنی مرضی کا رزلٹ دینے کا دباؤ ڈالا مجھ پر تشدد کیا ، میں ان کوجانتا ہوں اور وقت آنے پر ان کی شناخت بھی کرسکتا ہوں.. ان کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ میرا تحفظ کیا جائے کیوں کہ مجھے بہت زیادہ تھریٹ ہے .


واضح رہے کہ کئی ڈسکہ انتخابات میں پریزائیڈنگ آفیسر کے اغوا ہونے کی خبریں زیر گردش رہی ہیں‌. ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے کہ انہوں نے ان کو اغوا کیا ہے . اور دھاندلی کرانے کی کوشش کی گئی ہے .

Comments are closed.