وزیراعظم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا:کون ہوگا ساتھی نام منظرعام پرآگیا

0
21

نیوزی لینڈ : وزیراعظم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا:کون ہوگا ساتھی نام منظرعام پرآگیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں ،

وزیراعظم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن اپنی شادی روایتی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں،

40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔ جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7 سال قبل اُس وقت ہوئی تھی، جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔

عالمی ذرائع ابلاغ نے اس شادی کے حادثاتی ہونے کے بارے میں انکشاف کیا ہےکہ اس اچانک ملاقات کے بعد اس وقت لیبر پارٹی کی ابھرتی ہوئی سیاست دان جیسنڈا اور کلارک نے کچھ کافی وغیرہ پی اور جلد ہی انہوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا

Leave a reply