اقوام متحدہ کے بعد انٹرنیشل میری ٹائم آرگنائزیشن میں قرآن پاک کی تلاوت

0
32

کراچی :تبدیلی اسے کہتے ہیں‌:وزیراعظم کے ساتھی بھی قرآن پڑھ پڑھ کردنیا کوسمجھانے لگے،اطلاعات کے مطابق وزیربحری امور علی زیدی نے آئی ایم او میں اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات سے کیا اور آئی ایم او کونسل کی رکنیت کیلئے رکن ممالک سے حمایت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے بعد انٹرنیشل میری ٹائم آرگنائزیشن میں بھی قرآنی آیات کی گونج سنائی دی ، وزیربحری امور کی جانب سے آئی ایم او کنونشن میں اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات سے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے خطاب کے آغاز میں قرآن پاک کی سورہ رحمٰن میں سمندر کے حوالے سے آیات کا ترجمہ کیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اہم خطاب میں کہا کہ پاکستان عالمی بحری برادری کا فعال حصہ اور متحرک ترین رکن ہے، 1958 سے پاکستان آئی ایم او کی ہر سطح اور نوعیت کی سرگرمیوں میں شریک رہا ہے۔

علی حیدر زیدی نے بتایا کہ 2 لاکھ نوے ہزار مربع کلومیٹر کے اقتصادی زون اور 11 سو کلومیٹر کی ساحلی پٹی کیساتھ پاکستان دنیا کی مصروف ترین سمندری گزرگاہ کے سنگم پر واقع ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز اور آئی ایم او اسٹریٹیجیک اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پاکستان پرعزم اور متحرک ہے، آئی ایم او ممالک کے مابین علوم و مہارت کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان آئی ایم او میری ٹائم ریسرچ فنڈ کے اجراء و قیام کی پرزور تائید کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناء کی عالمی وباء کے دوران پاکستان نے نہایت مؤثر اقدامات کے ذریعے عالمی بحری تجارت کو بندشوں سے بچایا،غیرمعمولی صورتحال کے باوجود بندرگاہوں کو فعال اور کھلا رکھنا پاکستان ہی کا اعجاز ہے۔

وزیر بحری امور نے مزید کہا کہ ملکی اور غیرملکی جہاز رانوں کو وباء سے بچانے کیلئے مفت کوروناء ویکسین دی گئی اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، نومبر 2021 تک وزارت بحری امور نے کراچی کے ساحلی شہر میں 5 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی اور 2022 کے بہار تک 10 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں، وزارت بحری امور اپنے زیرانتظام حصے کو کاربن سے پاک کرنے کی راہ پر گامزن ہے، علی حیدر زیدی

علی زیدی نے کہا اپنے ساحلوں کی حفاظت کیلئے پاکستان نے 70 لاکھ مینگروز اگائے ہیں، یہ مینگروز زمینی کٹاؤ روکنے کے ساتھ آبی حیات کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ صاف پانیوں میں محفوظ جہاز رانی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کے پیش نظر آئی ایم او رکن ممالک کیٹیگری سی کیلئے بطور امیدوار پاکستان کی حمایت کریں۔

Leave a reply