جنسی زیادتی کا معاملہ، برطانوی شہزادہ اینڈریونے تصفیے کی رقم ادا کردی

0
43

برطانوی شہزادہ اینڈریونے زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون ورجینیا جوفرے کو تصفیے کی رقم ادا کردی۔

باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا نے برطانوی شہزادے اینڈریو کی وکیل کے حوالے سے بتایا کہ شہزادے نے زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون ورجینیا جوفرے کوتصفیے کی رقم ادا کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رقم کی ادائیگی کے بعد ورجینیا جوفرے نے 62 سالہ شہزادہ اینڈریو کے خلاف امریکی عدالت میں دائرکیا گیا کیس واپس لے لیا ہے شہزادہ اینڈریو کی وکیل نے تصفیے میں ادا کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو پرامریکی خاتون ورجینیا جوفرے نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں اس وقت انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ نابالغ تھیں۔ورجینیا جوفرے نے شہزادہ اینڈریو پرامریکی عدالت میں جنسی زیادتی کا مقدمہ دائرکیا تھا۔

شہزادہ اینڈریونے ورجینیا جوفرے کوعدالت سے باہرتصفیے ایک کروڑ برطانوی پاؤنڈ میں (تقریباً 2 ارب40 کروڑ روپے) پرراضی ہونے کی صورت میں بھاری رقم ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جو ورجینیا جوفرے نے قبول کرلی تھی۔

ایک بیان میں برطانوی شہزادہ اینڈریو نے بچوں کو جنسی استحصال کے لیے غلام بنانے اور ان کی اسمگلنگ میں ملوث ارب پتی امریکی جیفری اپیسٹین کے ساتھ تعلق پر پچھتاوے کا اظہار کیا تھا-

سلمان خان کا مدر ٹریسا کو شاندار خراج تحسین

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ اینڈریو پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے تصفیےکے لیے شدید دباؤ تھا اور وہ چاہتی تھیں کہ معاملہ عدالت میں نہ جائے۔

اپنے بیان میں اینڈریو نے تسلیم کیا تھا کہ متاثرہ خاتون ورجینیا جیوفری کے ساتھ زیادتی ہوئی اور انہیں غیر منصفانہ طور پر عوامی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا وہ ورجینیا جیوفری اور دیگر بچ جانے والی خواتین کی بہادری کو سراہتے ہیں۔

خیال رہےکہ ارب پتی امریکی جیفری اپیسٹین کو 2019 میں امریکی پولیس نے درجنوں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے، بلیک میل کرنے اور جنسی غلام بنانےکے الزام پر گرفتار کیا تھا، جیفری اپیسٹین نے مقدمے کے دوران ہی جیل میں خودکشی کرلی تھی جس کے بعد مقدمہ بھی ختم کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں اس اسکینڈل میں شہزادہ اینڈریو کا بھی نام سامنے آیا تھا اور ان پر ورجینیاجیوفری نامی امریکی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اینڈریو نے 2001 میں جیفری ایپسٹین کے گھرپر انہیں کمسنی میں جنسی حملے کانشانہ بنایا تھا۔

گذشتہ ماہ امریکی عدالت نے 61 سالہ اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنےکی درخواست کو ہر لحاظ سے مسترد کردیا تھا جس کے بعد ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے شہزادہ اینڈریو سے تمام فوجی اعزازات اور شاہی مراعات اور سرپرستی واپس لے لی تھی اور انہیں مقدمےکا سامنا ایک عام شہری کی طرح کرنا تھا۔

اس سے قبل شہزادہ اینڈریو ورجینیاجیوفری کی جانب سے خود پر لگائےگئے الزامات مستردکرتے رہے ہیں۔

پوتن غُصےمیں آگئے توتباہی مچادیں گے:امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

Leave a reply