پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

0
84

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

باغی ٹی وی :نیب کا شکنجہ اب تعلیمی اداروں کے سربراہان کی طرف بھی بڑھنے لگا ہے . نیب لاہور نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں طلب کرلیا، نیب لاہور کی جانب سےگرلز ہاسٹلز کی کرپشن میں ملوث وارڈنز اور اسسٹنٹ وارڈنز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا .

ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے کی گئی غیر قانونی ادائیگیوں کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے. پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے .

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب لاہور نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں راولپنڈی میں ‏کارروائی کرتے ہوئے مطلوب مفرور ملزم عمران شفیع کو گرفتار کر لیا، عمران شفیع گزشتہ کئی سال سےبیرون ملک فرار ہو چکا تھا اور وطن واپسی کی اطلاع پر نیب ‏انٹیلیجنس ونگ نے کارروائی کی ، نیب لاہور کی ٹیم نے عمران شفیع کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا ہے

واضح رہے کہ آج چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثے اور عوام سے دھوکا دہی بڑے چیلنجز ہیں، بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحال پاکستان کرپشن کیخلاف کوششوں سے ممکن ہے۔ کرپشن کرنے والا بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے۔ رشوت اور بدعنوانی پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے۔

Leave a reply