پرائیویٹ سکولوں کے دفاتر کھولنے کیلئے پنجاب حکومت نے دیئے اہم احکامات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کے دفاتر کھولنے کیلئے اصول وضع کر دیئے

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن اور رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ، نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول 31 مئی تک بند رکھے گئے ہیں، پرائیویٹ سکول انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تشکیل کمیٹی نے چند فیصلے کئے ہیں، پرائیویٹ سکولوں کے انتظامی دفاتر 20 سے 25 اپریل تک کھولنےکی اجازت ہو گی، جو پرائیویٹ سکول اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں اکائونٹس میں منتقل کر سکتے ہوں ہو بنک کا ذریعہ استعمال کریں،

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ سکول کھولنے کیلئے 2 افراد کو اجازت ہو گی، پرائیویٹ سکول کا اکائونٹنٹ اور پرنسپل یا ایڈمنسٹریٹر سکول کا دفتر کھول سکے گا،پرائیویٹ سکولوں کے صرف انتظامی دفاتر صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی،پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کے اہلکار ماسک پہننے کے پابند ہوں گے، پرائیویٹ سکولوں کے دفاتر کھولنے کے دوران سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے، پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو دفاتر میں ہجوم اکٹھا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی،پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے خاص اقدامات بھی کریں،

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک دن میں صرف ایک کلاس کے پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو بلایا جا سکتا ہے، پرائیویٹ سکولوں کے انتظامی دفاتر کھولنے کے مقصد کیلئے صابن اور ہنڈ سینیٹائزرز بھی رکھے جائیں، کسی بھی طالبعلم کو کسی بھی مقصد کیلئے سکول جانے کی اجازت نہیں ہو گی،سکولوں کے بیت الخلاء اور دیگر جگہوں کو کلورین سپرے کے ذریعے جراثیم سے پاک کیا جائے، محکمہ سکول ایجوکیشن ماہ مئی اور جون کو پرائیویٹ سکولوں کے انتظامی دفاتر کھولنے کیلئے علیحدہ سے نوٹیفیکیشن جاری کرے گا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ذریعے پرائیویٹ سکولوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر بھی رکھی جائے گی،

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے تعلیمی اداروں میں یکم جون تک تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے، پنجاب سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں‌کی فیس میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا جسے بعض سکولوں نے ماننے سے انکار کر دیا، کئی سکولوں نے حکومت کے احکامات مان بھی لئے

Shares: