جعلی اکاؤنٹس کیس،پراپرٹی منجمد کرنے کے نیب راولپنڈی کے فیصلے توثیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے پراپرٹی منجمد کرنے کے نیب راولپنڈی کے فیصلے توثیق کر دی،

نیب تفتیشی افسر مبشر کریم کا احتساب عدالت اسلام آباد میں بیان قلمبند کرا دیا گیا جعلی اکاونٹس سے جڑے ماڈل ٹاوَن لاہور بلاک سی میں پلاٹ نمبر 86 اور 97 منجمد کر دیا گیا،نیب کے مطابق دونوں پلاٹس سندھ بینک سے فراڈ قرض کے لیے گروی رکھوائے گئے تھے،احتساب عدالت اسلام آباد نے بے نامی کمپنی کے شیئرز بھی منجمدکر دئیے عبدالغنی مجید نے بے نامی کمپنی کے نام پر 300 ملین کا قرض لیا تھا، بے نامی کمپنی کے نام پر لیا گیا قرضہ واپس نہیں کیا گیا،اومنی گروپ کے لاہور میں بے نامی پلاٹس اور شیئرز منجمد کر دیئے گئے،

واضح رہے کہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس،منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔اور پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں ضمانت پر عدالت نے رہا کیا،نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبرد کا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں

Shares: