اسپین میں9جمہوری رہنماﺅں کو غداری کے الزام میں 9 سے 13 سال قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف پر تشدد احتجاج جاری ہے۔
امریکہ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں88 افراد ہلاک و زخمی
مظاہرین نے نیشنل پولیس کے دفتر کے پاس ہفتہ کو دیرگئے شام کے وقت تختوں، کچرے کے تھیلوں اور آرائشی درختوں کو جمع کرکے اس میں آگ لگا دی، بعد ازاں فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ کو بجھایا۔
دریں اثنا مشتعل مظاہرین نے مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کو فائر بریگیڈ کے ایک عملہ پر حملہ کر دیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جس پر مظاہرین وہاں سے پیچھے ہٹے۔ بعدازاںفائر بریگیڈ کے عملے نے سڑک کے درمیان لگی آگ پر قابو پایا۔
بغداد پھر خون میں نہا گیا مظاہرین کی ہلاکتیں اور بڑھ گئیں
واضح رہے کہ بارسلونا پولس پر تشدد مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے ربڑ کی گولیاں اور ایک خاص قسم کے حربے کا استعمال کر رہی ہے۔
چین مشکلات میں گھرنےلگا ، ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر مظاہرین کا قبضہ ، تمام پروازیں منسوخ
یاد رہے کہ 2017 میں آزادانہ ریفرنڈم کرانے کے الزام میں اسپین کی عدالت نے 9جمہوریت نواز سیاستدانوں کو غداری کا ملزم قرار دیاہے اور 9 سے 13 سال کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلہ کے خلاف گزشتہ پیر سے اسپین کے مختلف علاقوں میں لوگ مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں اب تک 180 افراد زخمی ، جبکہ پولس نے 80 سے زائد افراد کو گرفتار کیاہے۔