پی ایس ایل فائنل کو حارث رؤف نے پاک بھارت میچ سے مشابہت کیوں دے دی
باغی ٹی وی :پی ایس ایل فائنل کو اس قدر مقبولیت مل رہی ہے کہ اب اس میچ کا تقابل پاک بھارت میچ سے ہونے لگا. لاہور قلندز کے فاسٹ بائولر حارث رؤف نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل فائنل کو پاک بھارت ٹاکرے سے مشابہت دیدی ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے خلاف مقابلہ بہت سخت ہوگا ۔ ایک انٹرویو میں حارث رئوف کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان فائنل پاک بھارت مقابلے جیسا ہوگااور ہم ٹرافی اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے حامیوں نے مشکل وقت میں بھی فرنچائز کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اب ہم ٹائٹل جیت کر ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی کوشش کریں گے۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھائو دیکھے اور انجریز کا بھی سامنا کیا لیکن مسائل کے باوجود کرکٹ پر توجہ برقرار رکھی اور اب رواں سال سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ہیں، ان کی کامیابیوں میں لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا اہم ترین کردار ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ فرنچائز نے ان پر جو سرمایہ کاری کی ہے اسے لوٹایا جائے، وہ اب لاہور قلندرز اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں.
واضح رہے کہ ج کراچی کنکز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل ہونے جا رہا ہے. یہ فائنل کراچی میںہوگا ، روشنیوں کے شہر میں شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرکے بتا دیا ہے اور اس حوالےسے پاکستانی اور اہل کراچی فائنل کے حوالے سے بہت پر ّعزم ہیں . کراچی والے اگرچے کراچی کو سپورٹ کر رہے ہیں لیک اس بات سے بھی خوش ہیں کہ جو بھی جیتے اس میں فتح پاکستان کی ہے .
پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔
رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔
کراچی کنگز کے پاس بابراعظم اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔ لاہورقلندرز میں ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیںاکستان سپر لیگ2020 کا فائنل آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں اور فتح کے لیے پرعزم ہیں۔
میچ رات آٹھ بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔
کراچی کنگز کے پاس بابراعظم اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔ لاہورقلندرز میں ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں