پی ایس ایل کا گانا ریلیز کر دیا گیا ، ٹویٹر پر صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کردیا

0
69

پی ایس ایل کا گانا ریلیز کر دیا گیا ، ٹویٹر پر صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کردیا

باغی ٹی وی :پی ایس ایل کا گانا ریلیز کردیا گیا ، یہ گانا ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا ہوا ہے ، شائقین کو یہ گانا زیادہ پسند نہیں آیا جس وجہ سے اس پر کھل کر تنقید کی جارہی ہے .گانے سسنے کے بعد جو پہلا تاثر ملتا ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ گانا گانے والے زور زور سے چلا رہے ہیں. گانے میں کوئی ترنم ، سوز اور میلوڈی نہیں ہے اور نہ ہی اس کے اشعار میں جان ہے . یہی وجہ صارفین نے اپنے اپنے کمنٹس میں اس گانے پر تنقید کی ہے . آیے دیکھتے ہیں کہ صارفین اس بارے کیا سوچتے ہیں.
پی ایس ایل فائیو کا ترانہ معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، پاپ سنگر ہارون اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔ جس کے ہدایت کار معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان اور کمال خان ہیں۔
ترانے کی ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی جلوہ گرہیں۔ ترانے میں تمام صوبوں کی ثقافت اور کرکٹ جنون کی عکاسی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گلوکار و اداکار فواد خان نے گایا تھا جس کے بول تھے ’’یہ کھیل دیوانوں کا‘‘ جسے بہت پسند کیا گیا تھا۔
آیے دیکھتے ہیں کہ صارفین اس بارے کیا سوچتے ہیں.
فضل مینگل لکھتےہیں کہ ، شاید یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا برا ترین گانا ہے
https://twitter.com/FazalMengal17/status/1222214892759015426?s=20
ریحان نےطنزا لکھا کہ ایسا کر کے کتنا کما لیتے ہو .اور ساتھ تصویر شیئر کی .


باسط صدیقی نے لکھا کہ یہ سننے کے بعد میرے یہ ری ایکشن ہیں


شیخ شاہ زہب نے کمنٹ کرتےہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا سونگ سننے کے بعد فینز کا یہ حال ہے نیچے رونے والے شخص کی تصویر لگا دی .


محسن وحید نے لکھا کہ اس گانے کو سننے کے بعد قے آرہی ہے .



#PSLV
#PSL2020

Leave a reply