رینجرز کی شہر قائد میں کاروائی، کالعدم جماعت کے عہدیدار کے قاتل گرفتار

0
34

رینجرز کی شہر قائد میں کاروائی، کالعدم جماعت کے عہدیدار کے قاتل گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے جمشید ٹاؤن کے علاقے منظور کالونی میں ہونے والے کالعدم جماعت کے علاقائی عہدیدار محمد زاہد ولد عبدالکریم کے قتل کی آندھی واردات میں شامل ملزمان کو گرفتارکر لیا

ترجمان رینجزز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر منظور کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان محمد لقمان عاصم عرف بلال، محمد سہیل اور جنید خادم کوگرفتارکر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم محمد لقمان عاصم عرف بلال نے اعتراف کیا کہ تینوں ملزمان محمد لقمان عاصم عرف بلال، محمد سہیل اور جنید خادم تقریباً 6ماہ سے مقتول محمد زاہد ولد عبدالکریم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مورخہ 15جنوری 2020کو ملزمان نے مقتول محمد زاہد کو قتل کیا۔ ملزم محمد لقمان عاصم عرف بلال نے قتل کرنے کے لیے اپنا لائسنس یافتہ پسٹل لیا تھا جو کہ بعد میں ملزمان سے برآمد کر لیاگیا۔

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

درج بالا ملزمان کو اسلحہ اورایمونیشن سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں

Leave a reply