مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ: دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب، کمشنر کی شرکت

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) خواتین کے عالمی...

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ...

ڈیرہ غازی خان :ادویات اسکینڈل، معطلیوں کی گونج، بڑی مچھلیاں محفوظ؟

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈیرہ غازی خان...

پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے، کوشش ہوگی اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں۔

باغی ٹی وی : کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ایک تقریب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، میں مسلسل محنت کر رہا ہوں اور مستقبل کے حوالے سے اچھی توقعات ہیں، شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈیٹر میں آمد خوش آئند ہے، وہ مشکل وقت میں ٹیم کیلئے پرفارمنس دیتے رہے ہیں۔

جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کےساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے،ان کی کمی محسوس کریں گے، حفیظ نے جس انداز میں کرکٹ کھیلی وہ شاندار تھی۔

سرفراز نے کہا کہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے سابق کرکٹر توصیف احمد کو کوئی جواب نہیں دوں گا،توصیف احمد بھی تو سلیکشن کمیٹی میں شامل تھے سلیکشن کمیٹی میں کئی باتیں راز ہوتی ہیں جو باہر نہیں آنی چاہئیں، اگر میں نے بولنا شروع کیا تو کئی لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، پی ایس ایل 7 میں پی سی بی کو کورونا کے حوالے سے پلان بنانا ہوگا، ہر ٹیم بیس سے 22 کھلاڑی اپنےاسکواڈ میں رکھے، کورونا کی صورت میں متبادل کھلاڑی تیار ہوں،پی سی بی کے پاس ایسی صورتحال میں پلان بی ہونا ضروری ہے۔

مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز حمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان ہے، کوشش کروں گا اس کو حوصلہ دوں، سرفراز احمد دوران فیلڈ جذباتی ہو جاتا ہے، کوشش کروں گا کہ میدان میں اسے ٹھنڈا رکھوں اور سپورٹ کروں، سرفراز احمد بہت اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے نامور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا محمد حفیظ نے اس حوالہ سے پریس کانفرنس میں اعلان کیا اور کہا کہ اپنے کیریئراور کامیابی سے بہت خوش ہوں میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے 18 سال پہلے اپنے کیریئر کا خوبصورت سفر شروع کیا، اور اپنے ملک اور ٹیم کے لیے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، اس سفر میں پی سی بی اور میڈیا کے دوستوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا-

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور آخری ورلڈ کپ پاکستان کے پرائیڈ کے لئے کھیلا تھا ، محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ میچ فکسرز کے خلاف آواز بلند کی تو کہا گیا کہ کھیلنا ہے توکھیلیں جب میں نے میچ فکسنگ پر اسٹینڈ لیا اور دوسرا موقع دینے کی مخالفت کی تو اس وقت کے چیئرمین نے کہا کہ آپ کو کھیلنا ہے تو کھیلیں وہ تو کھیلیں گے ، وہ میرے کیریئر کا سب سے افسوس ناک لمحہ تھا-