سیالکوٹ سے دبئی، پی آئی اے پروازوں کا آغاز

0
65

پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا-

باغی ٹی وی : سیالکوٹ سے دبئی کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 179 روانہ ہو گئی۔افتتاحی پرواز سے165 مسافر روانہ ہوئے سیالکوٹ ائیر پورٹ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے کے جنرل مینیجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے مسافروں کو الوداع کیا ائیر پورٹ پر افتتاحی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں پھول بھی تقسیم کئے گئے۔

عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار:پٹھان غُصّے میں‌ آگئے

سیالکوٹ سے دبئی کی پروازوں کے آغاز سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقہ جات کے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آ گئی ہے –

سیالکوٹ سے دبئی کے لئے براہ راست پروازوں کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ائر لائن اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں کو مسافروں کی ضروریات کے مطابق دنیا سے منسلک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے آرام کا ہر ممکن خیال رکھا جائے انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو نئی پرواز شروع کرنے پر مبارکباد دی اس موقع پر ایک میٹنگ میں ٹریول ایجنٹس نے پی آئی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف

پی آئی اے کی سیالکوٹ سے دبئی کے لئے ہفتہ وار دوپروازوں کے ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کے طور پر فہرست میں شامل کرکے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ یہ پابندی مزید سخت ہوسکتی ہے ، ادھر ذرائع کے مطابق مشرق وسطی میں نسوار منشیات کی فہرست میں شامل ہے، نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیاگیا ہے۔

غیرقانونی بھرتیاں:لاہورہائی کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پراس حوالے سے آگاہی کےلئے بینرز بھی آویزاں کر دئیے ہیں این ایف نے پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک کے سفر کے دوران اپنے ساتھ ’نسوار‘ لے جانے سے منع کر دیا ہے۔

اے این ایف کی ہدایت کے مطابق عرب ممالک میں نسوارکے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، اگرکسی بھی پاکستانی مسافر سے دوران فضائی سفر نسواربرآمد ہوئی تووہاں کے قانون کے تحت سزا دی جائے گی اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گٹکا، نسوار اور پان کھانے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ بی آرٹی کی لانچنگ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی پر سفر کے دوران نسوار کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اپوزیشن کے لانگ مارچ کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہے ،فرخ حبیب

Leave a reply