پی ایس ایل : پشاور زلمی یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

0
69

ابوظہبی :پی ایس ایل : پشاور زلمی یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی اور جوناتھن ویلز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

 

ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے دوسرے ایلی منیٹر میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کوجیت کے لیے 175 رنز کاہدف دیا ہے۔

 

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر اسلام آبادیونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 174 رنزبنائے۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور 16 گیندوں پر45 ر نزبنائے، ان کی اننگزمیں 3چھکے اور5 چوکے شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کولن منرو 44 رنزبناکرنمایاں رہے، شاداب خان نے 15 اور افتخار احمد نے 10 رنزبنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور عمید آصف نے2،2 جب کہ محمد عمران ، محمدعرفان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حسن علی نے دو نوبال کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور پہلے اوور میں 15 رنز دے دیے لیکن اوور کی آخری گیند پر کامران اکمل کو آؤٹ کر کے غلطی کا ازالہ کردیا۔

 

حضرت اللہ زازئی اور جوناتھن ویلز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی شراکت قائم کر کے یونائیٹڈ کو میچ سے باہر کردیا۔

زازئی اس اننگز کے دوران خوش قسمت رہے اور ابتدا میں ہی حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر کیچ لینے میں ناکام رہے۔دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کی اور اسکور کو 141 تک پہنچا دیا، زازئی 4 چھکوں اور چھ چوکوں سے مزین 66 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

نئے بلے باز شعیب ملک نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 10 گیندوں پر 32 رنز کی باری کھیل کر اپنی ٹیم کو 19 گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، جونو ویلز، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، محمد عرفان، محمد عمران۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خاب(کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، برینڈن کنگ، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق، حسن علی، محمد وسیم، فہیم اشرف، عاکف جاوید۔

Leave a reply