لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے بھائی کو قتل کروادیا

آسیہ اپنے مامو زاد سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن بھائی دوسرے نوجوان سے شادی پر مصر تھا، لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر سگے بھائی کو قتل کروادیا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 24 نومبر کو عدنان نامی نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے کئی روز کی تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد کی روشنی میں متقل کی بہن آسیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمہ آسیہ نے انگریزی میں ایم اے کررکھا ہے اور وہ اپنے ماموں زاد وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی جب کہ عدنان بہن کی شادی کسی دوسرے نوجوان سے کرانا چاہتا تھا۔ آسیہ اپنی پسند کی شادی کے لیے بھائی کو قتل کرانے پر تل گئی، اس نے وقاص کے ساتھ مل کر کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کی اور اس کام کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے ادا کئے۔ عدنان کے قتل کے لیے آسیہ کا ساتھ اس کے ایک اور کزن نے دیا۔ کرائے کے 2 قاتلوں نے 24 نومبر کو عدنان کو قتل کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں تک ملزمان کے موبائل فون کے ڈیٹا اور جائے وقوعہ پر ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑے گئے۔ آسیہ، اس کے ایک کزن اور 2 قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وقاص اس وقت اٹلی میں ہے جس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے۔

Shares: