پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا
0
126
pakistan

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1192 پوائنٹس اضافے سے 56 ہزار 583 کی سطح پر پہنچ گیا،کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 11 ہزار 32 پوائنٹس کے اضافے سے 56 ہزار 523 پر بند ہوا۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا، قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی۔

سموگ کا تدارک،ڈپٹی کمشنر کے تبادلے ،ہفتے میں چھٹی،ورک فرام ہوم کا حکم

ایئر بالٹک نے 30 ایئر بس A220-300 کا آرڈر دے دیا

خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Leave a reply