پاکستان تحریک انصاف نے 14 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئین، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کے لئے 101 مقامات پر بڑے عوامی اجتماعات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے اسلام آباد انتظامیہ کو بذریعہ خط باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر نے کہا کہ تحریک انصاف 14مئی بروز اتوار شام 4 بجے آئین، چیف جسٹس اور عدلیہ اظہار یکجہتی کےلئے 101 مقامات پر پرامن اجتماعات منعقد کریگی، دستورِ مملکت اپنے آرٹیکل 15،16،17 اور 19 کے ذریعے شہریوں کو نقل وحرکت، اجتماع، اظہار اور ایسوسی ایشن کے بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس اپنے فیصلوں میں سول انتظامیہ کو عوام کے بنیادی حقوق متاثر کئے بغیر امور سرانجام دینے کا پابند کرچکی ہیں، تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں بنیادی حقوق کے حوالے سے واضح ہدایات دیں ہیں. تحریک انصاف اسلام آباد گزشتہ ایک سال میں کم وبیش 150 بڑی پرامن سیاسی سرگرمیاں کرچکی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
علی نواز اعوان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف اسلام آباد کی جانب سے کی گئی ان 150 بڑی سرگرمیوں کے نتیجے میں دارالحکومت میں ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا، تحریک انصاف اسلام آباد آئین، چیف جسٹس اور عدلیہ سے اظہاریکجہتی کا مکمل حق رکھتی ہے، 14مئی بروز اتوار شام 4 بجے عمران خان کی کال پر 101 مقامات پر پرامن اجتماعات منعقد کرینگے۔ پی ٹی آئی کے اسلام آباد صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ آئین کی بالادستی کے پیش نظر ان عوامی اجتماعات کی سکیورٹی سمیت دیگر ضروری انتظامات یقینی بنائے۔








