مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے

بجٹ پاس نہیں ہوتا تو حکومت فارغ ہو جاتی ہے، عدالت کے ریمارکس

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن دو بڑئ جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے، وزیراعظم عمران خان نے آج گیارہ بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سینیٹرز کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوں،اجلاس میں پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کو بھی دعوت دی گئی ہے. اجلاس میں ارکان سےباہمی مشاورت کے ساتھ بجٹ کی منظوری سےمتعلق فیصلےکئےجائیں گے ،وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پراپنی رائے سے آگاہ کریں گے .

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

دوسری جانب مسلم لیگ نے بھی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام کو طلب کر لیا ہے جس کی‌صدارت شہباز شریف کریں گے، ن لیگی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج منگل کی شام سات بجے ہو گا،شہباز شریف نے بھی تمام اراکین کو اجلاس مٰیں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے. اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا،بجٹ منظورنہ ہونےدینےسےمتعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس مٰں اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی ،شہبازشریف اے پی سی کےایجنڈے سےمتعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیں گے

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

Shares: