پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات،نشان کیس،پشاور ہائیکورٹ نے 21 دسمبر تک فیصلے سے روک دیا

0
171
pti

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بیٹ نوٹس،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے آج جواب جمع کیا ہے, بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ہمیں بھی اس کی کاپی فراہم کرے۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یہ آپ کا قانونی حق ہے آپ کو کاپی فراہم کریں گے۔نیاز صاحب کو آپ پہلی بار پشاور لے آئے ہیں۔نیاز صاحب کو تو اہم شخصیت ہے انھوں نے آپ کا الیکشن کرایا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ نیاز صاحب پشاور آتے رہتے ہیں, یہ ہمارےلئے بہت اہم ہے۔الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں توسیع کی جائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں 21 دسمبر تک توسیع کردی ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن, اور انتخابی نشان کیس میں 21 دسمبر تک حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی کے رو پوش رہنما جلد انتخابات کےلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائینگے، بیرسٹر گوہر
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کا جواب نہیں آیا، عدالت نے جواب کی کاپی طلب کی ، عدالیہ سے امیدہے،پی ٹی آئی 70 فیصد مقبول جماعت ہے، بیٹ کا نشان لیا تو ہارس ٹریڈنگ شروع ہوجائے گی ، چھ ماہ سے بیٹ کے نشان کےلئے کوشش کررہے ، پاکستانی کی174 پارٹی میں سب سے زیادہ شفاف انٹرا پارٹی کے انتخابات پی ٹی آئی نے کروائے، پی ٹی آئی نے کبھی کسی فورم میں عدالیہ ہے خلاف بات نہیں کی ، پشاور ہائی کورٹ کا رول بہت منصفانہ رہا ہے ، پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں انتخابات عدالیہ کی نگرانی میں کرانے کی درخواستیں دی ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ غیر جانبدار نہیں ہیں ،سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ منظور ہے، یہ احکامات جاری کریں کہ شفاف انتخابات کروائیں ،ہمارا ورکر اور سپورٹر بہت متحرک ہے، انتخابات کا انتظار کررہے ہیں ،الیکشن کمیشن کو ذمہ داری دی ہے 25 کروڑ عوام کی نظریں آپ پانچ پر ہے ،شفاف انتخابات آپ کی آئینی ذمہ داری ہے ،پی ٹی آئی کے رو پوش رہنما جلد انتخابات کےلئے کاغذاتِ جمع کرینگے،

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

Leave a reply