پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی میں توسیع ہوگئی، مزید 2 اراکین کور کمیٹی میں شامل کرلیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی میں نئے شامل ہونے والے ارکان میں بیرسٹر علی بخاری اور شعیب شاہین شامل ہیں۔ کور کمیٹی اراکین میں اضافے کے لیے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا دستخط شدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
*پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں توسیع*
مزید دو اراکین کور کمیٹی میں شامل کرلئے گئے
چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے بیرسٹر علیٰ بخاری اور شعیب شاہین کو کور کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
— Asad Kharal (@AsadKharal) June 8, 2023
تاہم یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عہدہ اور کورکمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ 10مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید تنہائی میں تھا ، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس کی مذمت تمام لوگ کرچکے، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کیوں یہ واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں، ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں پاکستان کیلئے فوج ضروری ہے، فوج کی طاقت صرف بندوقوں سے نہیں قوم پیچھے کھڑی ہوتی ہے، 9 مئی کو جو واقعات دیکھنے کو ملے وہ قابل مذمت ہیں، 9 مئی کے واقعات پر شفاف تحقیقات ہوں جس پر قوم کو اعتماد ہو، ذمہ داران کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی ہونی چاہیے، بے گناہ افراد کو جلد سے جلد رہا کیا جائے، ملوث ہونے والوں کوسزا انتہائی ضروری ہے۔