باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف دور میں بھرتی کئے گئے سوشل میڈیا انفلوانسر کا منصوبہ نگران حکومت نے ختم کر دیا،پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا انفلوانسر کے نام پر صوبے کے تمام اضلاع سے کارکنان بھرتی کئے تھے جنہیں ماہانہ معاوضہ دیا جا رہا تھا،
اب اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس ریاست کے خلاف استعمال ہونے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ہے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں بھرتی 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں سے بیشتر نے ذاتی اکاؤنٹس سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی ،محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایف آئی اے کے جوائنٹ ڈائریکٹر کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خزانے سے بھرتی سوشل میڈیاانفلوئنسرز کے ذاتی اکاؤنٹس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف استعمال ہوئے ہیں ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔
تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے دور حکومت میں پانچ ہزار سوشل میڈیا ورکر بھرتی کئے تھے،خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اطلاعات فیزوز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکر حکومت سے مفت میں تنخواہیں لے رہے ہیں انکو لیپ ٹاپ بھی دئیے گئے ہیں، انکا کام تحریک انصاف کے ٹرینڈز میں حصہ لینا ہےاورسوشل میڈیا پر پارٹی کو پروموٹ کرنا ہے یہی لوگ آج پاکستان اور پاکستان آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار