پی ٹی آئی کارکن فوزیہ قصوری اپنے ہی لیڈر پر برس پڑیں

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی بانی رکن فوزیہ قصوری اپنی ہی پارٹی کے چئیرمین اور وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑیں-

باغی ٹی وی : سعودی عرب نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کے لئے زکوٰ ۃ الفطر منصوبے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کارکن فوزیہ قصوری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ عمران خان آپ کی حکومت میں پاکستان آج زکوٰ ۃ الفطر کا وصول کنندہ بن گیا ہے –

انہوں نے لکھا کہ پاکستان جو کئی دہائیوں سے چاول اور چینی باہرملکوں کو بھیجتا آیا ہے اب ہم ان کو بیرون ممالک سے بطور امداد / خیرات مانگ رہے ہیں؟ یہ بہت ہی افسوس کن بات ہے-

واضح رہے کہ اسلام اباد (محمد اویس) شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 20700 فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان کے تقریباً 1 لاكھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل تھی۔ ایک فوڈ پیک 41 کلوگرام پر مشتمل تھا۔

جس میں 20 کلو فائن آٹا ،5کلو چاول ، 5لیٹر کوكنگ آئل ،2 کلو بیسن ،2کلو کھجور ،5کلو چینی اور 1 کلو چائے اور جام شیریں شامل تھی۔ جس کا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا تھا اور مالیت1 ملین ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 60 لاکھ روپے) تھی۔

جو کہNDMA ، مقامی حکومت کے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے 10 اضلاع ( دکی، چاغی ،واشک،پنجگور،پشین، خاران، صحبت پور، سبی ، لورائی ، قلات) میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا گیا۔

سعودی عرب کی جانب سے 20 ہزار سے زائد پاکستانی خاندانوں میں راشن تقسیم

Comments are closed.