باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت نے اسمبلی اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی حکومت اپنا ہر کام ایمانداری سے کررہی ہے،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا ہر محکمہ صحیح طریقے سے کررہا ہے،ٹرانسپورٹ کا محکمہ بھی اچھے طریقے سے کام کررہا ہے،سندھ حکومت کم نرخ پر عوام کو آٹا فراہم کررہی ہے،واحد صوبہ سندھ ہے جہاں عوام کی سہولت کے لئے کام کیا جارہا ہے اسٹریٹ کرائم اس وقت سب سے زیادہ پنجاب میں ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے، سیلاب پر بحث کرنے کامقصد دنیا کونقصانات کا بتانا ہے،سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کررہے کسانوں کو گندم کیلئے پیسےاور گھر بنا کر دے رہے ہیں،

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جیسے بات کرتے ہیں پتہ نہیں چلتا کہ وہ سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ، ایک طرف پنجاب حکومت جانے کی بات کررہی ہے تو دوسری طرف کابینہ میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔عمران خان کبھی اسمبلیاں نہیں توڑے گا،عمران خان پنجاب میں بلٹ پروف گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں،

ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ قوم نے بھاری قیمت کسی این آر او کی وجہ سے نہیں نالائق حکومت کی وجہ سے چکائی ہے عمران خان نے 18 ہزار ارب سے زائد قرضے لیکر 70 فیصد سے زائد اضافہ کیا، خیبر پختونخوا میں احتساب عدالت پر تالا لگایا، پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس میں پاکستان 117 سے 140 نمبر پر آ گیا،عمران خا ن کس منہ سے کرپشن کی بات کر رہے ہیں ؟ بی آر ٹی، ایل این جی، ادویات، آٹا، چینی، بلین ٹری، مالم جبہ اور دیگر کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان کے نام نہاد بیانیے سے لوگ تنگ آ چکے ہیں

Shares: