پی ٹی آئی حکومت کو لگا بڑا دھچکا
باغی ٹی وی پی ٹی آئی حکومت کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اس کے اہم اتحادی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا یوں ساتھی رستے میں ہی چھوڑنے لگے..وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا، حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاہم حکومت میں بیٹھنا اور ڈیڑھ سال تک انتظار کرنا بہت سارے خدشات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت سے فائدہ ہی نہ ہو رہا ہو تو کابینہ میں بیٹھنا بےسود ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے 2 معاہدے ہوئے تھے، ایک معاہدہ بہادرآباد اور دوسرا بنی گالہ میں ہوا، ہر مشکل موقع پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں کہیں اور سے بھی وزارتوں کی بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف سے 2 وزارتیں مانگی تھیں جن میں سے ایک وزارت آج بھی طلب کرتے رہے۔ حکومت کو موقع دے رہے ہیں کہ آپ کراچی اور سندھ کے لوگوں کو ثابت کریں کہ آپ یہاں کے بھی وزیراعظم اور صدر ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بلاول حکومت سے الگ ہونے پر ایم کیو ایم کو صوبائی حکومت میں وزارتیں دینے کی آفر دے چکے ہیں.اختلافات کی باتین کافی دیر سے زیر گردش رہی ہیں.

Shares: