پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ہٹاکر کسی ایماندار کو چئیرمین بنائیں، وزیر داخلہ

rana sanaullah

پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ہٹاکر کسی ایماندار کو چئیرمین بنائیں، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چئیرمین بنائیں۔ رانا ثناءاللہ خان نے بیان میں کہا کہ عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا، ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے” ڈیلی میل “کے ذریعے شہبازشریف کو” بلیک میل“ کرنے کی کوشش کی، جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”فیس“ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ اور انہیں اس پر شرم آنی چاہئے کیونکہ انہوں نے عالمی ایجنسی کو اپنے دور میں تحقیقات کا کہا تھا لیکن مسلم لیگ ن سرخرو ہوئی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی

وفاقی وزیر رانا ثناء نے مزید کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا، آئین کے تحت جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چئیرمین بنائیں۔ تاکہ ایسے بے ایمان شخص کو ہٹایا جائے کیونکہ یہ شخص اب سے عہدے کے قابل نہیں رہا ہے.

Comments are closed.