
تحریک انصاف کے ایک اور روپوش، اشہاری منظر عام پر آ گئے
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونا ہے، اعظم سواتی نے اسپیکر کے چیمبر میں نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی کو گاؤن پہنایا، گلے لگایا اور ماتھا چوما،اس موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی جعلی ہے، مانسہرہ میں نواز شریف کو بری طرح شکست ہوئی، مانسہرہ کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا بدلہ لیا، ہم اداروں کے درمیان محبت کو بڑھائیں گے
اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل عدالت پیش
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ،اعظم سواتی کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت ہوئی،پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کروائی ،پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میں اعظم سواتی کے خلاف 6 مقدمات ہیں ۔ فیصل آباد میں اعظم سواتی کے خلاف چار مقدمات درج ہیں۔عدالت نے سیکرٹری ہوم سے ایم پی او کے آڈر کی تفصیلات بھی طلب کر لیں،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت اور درخواست گزار کیخلاف ملک بھر میں کیسز درج کئے گئے۔ پنجاب میں درخواست گزار کیخلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔عدالت درج کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی.
حماد اظہر،قاسم سوری،فواد،علی زیدی،اعظم سواتی پر ایک اور مقدمہ درج
اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ
عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا
پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔