اسلام آباد: پی ٹی آئی ، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے،تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر رؤف حسن ،عمر ایوب بھی موجود تھے،
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حامد رضا صاحب کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں ،پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ علامہ ناصر عباس صاحب اور صاحبزادہ حامد رضا صاحب اکٹھے بیٹھے ہیں، ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا،ہمارے امیدواروں کو آزاد امیدوار تصور کیا گیا ،ان سب کو ٹکٹس بھی پاکستان تحریک انصاف کا جاری ہوا،، ہم نے سخت حالات میں ایک دوسرے کو کندھا دینا تھا تا کہ ہم قانون و آئین کے مطابق آگے بڑھیں، الیکشن کمیشن نے 3 نوٹیفکیشن جاری کیے، ایک 16 ایک 17 اور ایک 18 کو جاری کیا گیا، ان نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد امیدوار نے 3 دن میں کسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، ہمارے درمیان اتحاد ہے، ہمارے ساتھ علامہ ناصر اور حامد رضا صاحب دونوں بیٹھے ہیں، سب کی باہمی مشاورت سے فیصلے کیے ہیں،
بیرسٹر گوہر علی خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پورے ملک میں تمام آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف کے کامیاب امیدواران پنجاب، خیبر پختون خواہ اور وفاق میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے،قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ہمارا معاہدہ ہوا ہے۔ ،پنجاب خیبرپختونخواہ اور وفاق کی مخصوص نشستوں کی درخواست آج دائر کرینگے،ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔قومی اسمبلی میں 70 مخصوص نشستیں موجود ہیں ، ان نشستوں کے حصول کے لیے ہم معاہدہ کر چکے ہیں،ہمارے امید وار ہمارے پاس بیان حلفی جمع کر چکے ہیں ،
بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، بشری بیگم کی رہائی کے اقدامات کریں گے،عمر ایوب
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں چاہتے، ہم اتحاد چاہتے ہیں، یک جہتی چاہتے ہیں،ہمارے جتنے بھی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو جائینگے، ریزرو سیٹیں ملنے سے ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا، کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے بتا دیا ہے کہ کیسے الیکش سے پہلے، الیکشن کے دن اور الیکشن کے بعد دھاندلی ہوئی،فارم پینتالیس کے بناء پر فارم 47 بننا چاہیئے، کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہمارے اسی سے زیادہ ساتھیوں نے شواہد رکھے،پی ٹی آئی کی نشستیں 180 ہیں،دھاندلی نہیں دھاندلا کیا گیا،ہمارے امیدواروں کو فارم 45 کے مطابق کامیاب ڈکلیئر کیا جائے، ہم انشاء اللہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائیں گے، سب سے پہلے دلوں پہ راج کرنے والے بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، بشری بیگم ،کی رہائی کے اقدامات کریں گے ،شاہ محمود قریشی ، چوہدری پرویز الٰہی اور پابند سلاسل دیگر خواتین کی رہائی کے لیے بھی اقدامات کریں گے ،تمام تر تکالیف سہہ کر بھی عمران خان کے نظریے کیساتھ کھڑے وہ ورکرز جو بلا جرم قید و بند کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں،
پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے، اس پر بوجھ نہیں بنیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس
ایم ڈبلیو ایم کے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان اور لیڈرشپ نے صبر کرنے کی تاریخ رقم کی، عالمی ایجنڈے کے تحت حکومت کو گرایا گیا اور ظلم کی انتہا کی گئی،جب الیکشن ہوئے تو کس طرح کے ہوئے سب نے دیکھا، جو حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے تھے انہیں پھر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو ڈبونے کی پوری کوشش کی گئی، غیر آئینی طور پر الیکشن تاخیر کا شکار کئے گئے،آزاد امیدواروں کو ڈرایا اور دھمکایا گیا،بےڈھنگے طریقے سے انتخابات کرائے گئے،وطن کیلئے اپنی جان دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے، اس پر بوجھ نہیں بنیں گے
پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہو گی جس پر معاہدہ بھی سائن ہو چکا ہے،حامد رضا
سنی اتحاد کونسل کے حامدرضا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی سے اتحاد 7، 8 سال پرانا ہے،سنی اتحاد کونسل ایم ڈبلیو ایم پہلے ہی پی ٹی آئی کیساتھ بطور اتحادی موجود ہے، پاکستان تحریک انصاف کی تمام قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا،یہ ہماری مشاورت اور بانی پی ٹی آئی سے اپروول کے بعد فیصلہ ہوا ہے،مشکل وقت میں بھائی، بھائی کا دست بازو بنتے ہیں،پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہو گی جس پر معاہدہ بھی سائن ہو چکا ہے،ملک میں انتشار پھیلانے والی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے،آج نئے پاکستان کی حقیقی تخلیق آپکے سامنے ہے،
پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار
نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان
نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ
موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق
جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان