تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی
منحرف ارکان نے اپیلوں پردلائل کیلئے وکیل تبدیل کر لیا ،منحرف ارکان نے ایڈووکیٹ عمر اسلم کو وکیل کر لیا ،دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد نئے ارکان منتخب ہو چکے ہیں، ایڈوکیٹ عمر اسلم نے کہا کہ مجھے رات وکیل مقرر کیا گیا ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو تیاری کیلئے وقت دے دیتے ہیں،اس معاملہ میں بڑا دلچسپ سوال کا جائزہ لینا ہے،نئے منتخب ہونے والے ارکان کو بھی پارٹی بنائیں،
عدالت نے منحرف رکن محسن عطا خان کھوسہ کو اپیل واپس لینے کی اجازت دے دی عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا