تحریک انصاف کی جنرل باڈی کااجلاس ہوا
پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد بند ہونے کے بعد جنرل باڈی اجلاس ورچوئلی ہوا،جنرل باڈی اجلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، جنرل سکیرٹری عمر ایوب، سیکرٹری انفارمیشن رائوف حسن شامل تھے،پی ٹی آئی کے جنرل باڈی اجلاس میں کوئٹہ پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے ممبران اور عہدیداران شریک تھے،جنرل باڈی اجلاس میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی
پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل باڈی میں پیش ہونے والی قرارداد منظر عام پر آ گئی،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر اتفاق کر لیا ،قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات 7 دن کے اندر کروائے جائیں گے،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اسلام آباد ، کراچی، لاہور جیسے فیڈرل الیکشن کمیشن بتائے گااسی طرح کروائے جائیں گے، اگر ہو سکا تو الیکشن ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں،رؤف حسن کو پی ٹی آئی کا مرکزی الیکشن کمشنر لگایا جائے گا،31 جنوری 2024 تک پی ٹی آئی کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریاں شروع کرے، پی ٹی آئی کے معاملات دیکھنے اور جب تک انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے، عمران خان پی ٹی آئی کے بانی ہیں اور ہمیشہ ہمارے لیڈر رہیں گے، عمران خان ، ان کی فیملی ، پی ٹی آئی کے کارکنان اور لیڈروں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے لئے نامزد کیے گئے امیدوار آزاد نہیں سمجھے جائیں، الیکشن کے بعد بھی یہ پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں گے
سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم
سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان
عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ