پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے اور آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا مطالبہ

پی ٹی آئی آج دوبارہ زندہ ہو گئی جو ہمیں مٹانا چاہتے تھے انہیں پیغام مل گیا،بیرسٹر گوہر
0
89
pti

مخصوص نشستوں کے حوالہ سے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سُپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے، پیر کو ہم ڈاکومنٹیشن جمع کروادیں گے، پی ٹی آئی نے 2022 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے لیکن مانے نہ گئے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف سب فیصلے دیے، تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کروائے۔ 2022، 2023 اور 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے، ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن نے بدنیتی کی بیناد پر کالعدم قرار دیئے گئے،سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا کہ تحریک انصاف پارٹی تھی اور پارٹی ہے، تحریک انصاف نے ملک بھر میں پارٹی ٹکٹ جاری کیے، ہمارے نمائندوں سے ٹکٹ چھینے گئے،پی ٹی آئی آج دوبارہ زندہ ہو گئی جو ہمیں مٹانا چاہتے تھے انہیں پیغام مل گیا،

چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں، عمر ایوب
تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور 4 ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا،عمر ایوب نے کہا، چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی،چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں، آج پورے پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ،کل ہم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔ عمران خان نے کہا ریاست میں آئین اور قانون کی بالادستی، اخلاقیات اور انصاف بہت ضروری ہے،وزیراعظم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا راستہ اللہ تعالیٰ کھول رہا ہے،جلد اس ملک کے وزیراعظم بانی چیئرمین پی ٹی آئی ہوں گے،لوگ پوچھتے تھے پی ٹی آئی کے امیدوار کیسے آئیں گے،ہم نے کہا تھا اڈیالہ کے ارد گرد فولاد کی دیواریں بھی بنا لیں تو پی ٹی آئی آئے گی

اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے صبر اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام مسائل کے حل کی کُنجی قیدی نمبر 804 کے پاس ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی آج پاکستان کی عوام کی خاطر جیل کاٹ رہا ہے،اللہ تعالیٰ نے سارے مسائل کے حل کی کنجی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہاتھ میں دی ہے،بانی پی ٹی آئی استقامت ست جیل میں ہیں تا کہ عوام کو حقیقی آزادی دلائی جا سکے،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی عوام کو جوڑ رکھا ہے،سارے مسائل کے حل کی کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے،ایک فیصلہ فروری کو عوام نے دیا دوسرا آج سپریم کورٹ نے،ہمارے امیدوار اٹھائے گئے کاغزات نامزدگی چھینے گئے،آج کا فیصلہ ملک کی جمہوری جوڈیشل اور سیاسی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائیگا،ثابت ہوتا ہے کہ عدالت انصاف دے سکتی ہے،ہماری جدو جہد کے دو مرحلے تھے،ایک سیاسی دوسرا قانونی تھا،اب عدت کا کیس رہ گیا ہے،یہ کیس بنانا قبیح حرکت تھی،سیاسی جدو جہد میں فارم 47 والوں سے مینڈیٹ واپس لینا ہے،یہ ہدف ہماری جمہوری جدوجہد کا اہم حصہ ہوگا

سلمان اکرم راجہ نے اعظم نذیر تارڑ کی پریس کانفرنس بچگانہ قرار دیدی، کہا، الیکشن کمیشن نے جمہوریت، عوام اور پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے کئے، یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں استعفیٰ دینا چاہئے۔آج کے فیصلے نے جابر کے عزائم کو پاش پاش کر دیا،اب نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے،ہم ہر قانونی جنگ جیتیں گے،ہم عدالتوں میں بھی ہوں گے سڑکوں پر بھی ہوں گے،ہم عوام کا حق لے کر چھوڑیں گے،8 فروری کو جو ہوا اس کا چشم دید گواہ ہوں ،الیکشن کمیشن کا کردار کسی سے چھپا نہیں،حکومتی پریس کانفرنس سے فرق نہیں پڑتا وہ درخواست گزار نہیں تھے،اب سے ہم ٹربیونلز کے معاملے میں بھرپور جدو جہد کریں گے

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply