پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، دہشتگردی کا تھریٹ الرٹ جاری

minarpark

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا

جاری تھریٹ الرٹ کے مطابق کالعدم تنظیم عمران خان کو مینار پاکستان جلسہ کو نشان بنا سکتی ہے۔ ،کالعدم تنظیم سیاسی ریلیاں اور زمان پارک کو نشانہ بنا سکتی ہے ، صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کی قیادت اوراجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ،حکام نے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں

تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسے سے عمران خان خصوصی خطاب کریں گے، جلسے کی تاریخ چار بار بدلی گئی تا ہم آج جلسہ ہو گا، جلسے کے لئے تیاریاں و انتظامات جاری ہیں تو دوسری جانب حکومت بھی ایکشن میں ہے، حکومت نےپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا، ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمیں جلسے کی اجازت دی ، لاہور کی انتظامیہ نے اجازت میں رکاوٹیں ڈالیں نگران حکومت جانبدار ہے، نگران حکومت ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے ،ہر شہر کو سیل کردیا گیا، جگہ جگہ کنٹینر لگا دئیے گئے ، اب تک 1500 سے 1800 کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا، پی ڈی ایم حکومت کس منہ سے خود کو جمہوری کہتی ہے ، پی ڈی ایم کے قول و فعل میں بہت بڑا اتضاد آچکا ہے ، انہوں نے دوسرے شہروں سے لوگوں کو نہیں آنے دینا،یہ ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنے جا رہے ، پر امن جلسہ ، ہمارا آئینی و قانونی حق ہے،کارکنان نے کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرنا ،جذبہ بہت بڑا ہتھیار ہے جو سب کو ڈھیر کرسکتا ہے، آج حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہوگا ، سب نے حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہونا ہے

علاوہ ازیں پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کر رہے ، کارکنان کو جانے کی اجازت ہے، کچھ مقامات پر کینٹینر لگائے گئے ہیں وہ سیکورٹی کی وجہ سے لگائے ہیں، عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنا اور انکی جانوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے عوامی اجتماعات کی صورت میں دہشتگردی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو جلسے میں شمولیت سے نہیں روکا جا رہا حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی رکھی ہے

 انتظامیہ نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Comments are closed.