پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری ہے. ندیم افضل چن

0
24
Nadeem Afzal Chan

پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری ہے. ندیم افضل چن

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب فیض لانا چاہتے تھے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں ہمیشہ اسمبلیوں میں بیٹھنا چاہتی ہیں تاہم پی ٹی آئی نے اسمبلیاں توڑنے کی بھیانک کارروائیاں کیں۔


انہوں نے کہا کہ حقیقت ہے پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر بنایا تھا، اب یہ کس منہ سے کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر مشکوک ہیں، البتہ تحریک انصاف انقلاب فیض لانا چاہتے تھے۔ الیکشن سے متعلق رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کیا الیکشن کے انعقاد پر کھربوں روپے خرچ ہوں گے، ہمارے نظام میں صوبائی الیکشن ہونے سے سیاسی فرق نہیں پڑے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
پروگرام میں بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف امجد نیازی نے کہا کہ پاکستان میں نیا سیاسی سیٹ اپ آنا ضروری ہے، اگر الیکشن نہیں ہوئے تو ملک کے اندرونی معاملات الجھیں گے کیونکہ سیاسی استحکام معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق امجد نیازی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے رول آف لا کے تحت سمت دی ہے مگر درمیان میں شکوک و شہبات بھی ہیں، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی کردار ہے جب کہ چیف الیکشن کمشنر کا کردار مشکوک ہے۔

Leave a reply