کیا اسد عمر اور سیف اللہ نیازی پارٹی میں واپس آرہے؟

0
42

پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں نے پارٹی واپسی کا اشارہ دے دیا.

سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے ۔ جبکہ یہ اشارہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دیا ہے۔ سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی پارٹی چھوڑنے کے تین دن میں دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

سیف اللہ سرور خان نیازی نے بھی پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرز فیصل سلیم رحمٰن ، ہمایوں محمد، مسز زرقا تیمور، مسز سیمی ایزدی، مسز فلک ناز چترالی، فضا محمد، ذیشان خانزادہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان سینیٹرز نے کہا تھا کہ انہوں نے سینٰٹ سیکرٹریٹ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی قرارداد جمع کرادی ہے۔ تاہم اس مشترکہ پریس کانفرنس میں جب صحافیوں نے سیف اللہ نیازی سے پی ٹی آئی سے ان کے تعلق کے حوالے سے دریافت کیا تھا تو وہ چپ رہے تھے اور ان کی ساتھی مسز زرقا نے ان کی جانب سے جواب دیا تھا۔

Leave a reply