پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد بہاول نگر سے مختلف سیاسی عمائدین نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ لاہور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر صدف سردار ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئی ہیں.
لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد بہاول نگر سے مختلف سیاسی عمائدین کی پی پی پی میں شمولیت
لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر صدف سردار پی پی پی میں شامل
لاہور: چیئرمین… pic.twitter.com/6yOWLzmsrR
— PPP (@MediaCellPPP) June 13, 2023
اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد تحصیل بہاول نگر میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ادریس اشرف بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے ان کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد بہاول نگر میں مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری شیخ فضل الہی نے بھی پی پی پی میں شامل ہوئے ہیں.
میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی ضلع بہاول نگر کے سٹی صدر حماد اشرف پی پی پی میں شامل ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن بہاول نگر کے نائب صدر سید شاہزیب قمر بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں، اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ضلع بہاول نگر میں انجمن تاجران کے صدر ساجد محمود بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
پی پی میڈیا سیل نے مزید بتایا کہ اعلامیہ کے ساتھ جاری تصویر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی جنوبی پنجاب کے چیف کورآرڈیبیٹر عبدالقادر شاہین، ضلع بہاول نگر کے صدر ملک سلیم، سینئر نائب صدر شہزاد احمد اور سیکریٹری اطلاعات ملک رستم بھی موجود ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا.








