الیکشن نہ ہونے کی صورت میں تحریک انصاف کی احتجاجی مہم کا معاملہ ،تحریک انصاف نے اپنی احتجاجی تحریک سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردی
فی الوقت تحریک انصاف نے کسی بھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں کے انعقاد سے حکومت پر پریشر بنانے کی کوشش کی جائے گی انتخابات کے انعقاد کے لیئے حکومت مخالف لانگ مارچ آخری آپشن ہوگا،سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا،احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ،
دوسری جانب حماداظہر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی کا روٹ شیڈول جاری کر دیا، کل بروز ہفتہ، دوپہر تین بجے ، زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت چیرمین عمران خان کریں گے ، حماد اظہر کے مطابق ریلی کا مقصد ملک میں آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کا تحفظ ہے،ریلی کا روٹ زمان پارک، اقبال روڈ (گڑھی شاہو)، ریلوے سٹیشن، نشتر روڈ، میکلوڈ روڈ، لکشمی چوک ہوگا،
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج