الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو نوٹس، کل کی ریلی منسوخ کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی سینئرقیادت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے یکم مئی یوم مزدور پر لاہور کے لبرٹی چوک سے ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ریلی منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا، نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نام جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریلیوں کے لیے ضلعی انتطامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے، سیاسی جماعتیں ریلیوں سے قبل انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریلی سے پیشگی اجازت کا مقصد یہ ہے کہ انتظامیہ مناسب سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کرسکے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئرقیادت نے پنجاب حکومت سےرابطہ کیا اور یکم مئی پر ریلی سے متعلق حکومتی تحفظات دور کر دیئے ہیں، فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پیر کو بھرپورریلی نکالی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‏الیکشن کمیشن کوئی انوکھا الیکشن کروانا چاہتا ہے جس میں عملی طور پر مہم کرنے کی اجازت نہیں، پاکستان کی تاریخ میں کسی الیکشن میں ایسے قواعد و ضوابط نہیں دیکھے گئے، لگتا ہے پورا نظام اپنے ہی ملک کی عوام سے خوفزدہ ہے۔

Shares: