پی ٹی آئی لیڈرغائب، موبائل فون بند جبکہ کوئی کارکنن کی خیریت پوچھنے والا نہیں. وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ
پی ٹی آئی لیڈرغائب، موبائل فون بند جبکہ کوئی کارکنن کی خیریت پوچھنے والا نہیں. وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ کسی نے نہیں عمران خان نےاپنےآپ کوخودانجام تک پہنچایا،پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح ختم ہورہی ہے،ان کےلیڈرغائب،موبائل فون بند،کوئی کارکنوں کی خیریت نہیں پوچھ رہا۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم نےانہیں قانون کےکٹہرےمیں لانےکافیصلہ کیاتوسب چھپ گئے،شہداءکی نشانیوں اوریادگاروں کوآگ لگائی،شہداءکی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ اس سےقبل الیکشن بھی لڑتےتھے،مخالفین کااحترام بھی کرتےتھے،کیاتم کہتےنہیں رہےکہ مخالف نظرآئےتوانہیں چورکہو؟کیاتم نہیں کہتےرہےمجھےگرفتارکیاتولوگ باہرنکلیں گے؟گرفتاری پرصرف تربیت یافتہ لوگوں نےدفاعی تنصیبات پرحملےکیے،جبکہ اس کی گرفتاری پرکہیں بھی لوگوں نےاحتجاج نہیں کیا۔ جبکہ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان لوگوں کےذہنوں میں نفرت بوتارہا،رینجرزنےگرفتاری کی توسب سےپہلےٹانگ ٹھیک ہوئی،6ماہ سےعمران خان کی ٹانگ سےپلسترنہیں اتررہاتھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےبرسراقتدارآتےہی مخالفین پرجھوٹےکیسزبنائے،عمران خان کاسب سےبڑاشکارمیں ہوا،میرےخلاف کیس کواس کےاپنےلوگوں نےقبول نہیں کیا،ان کاخیال تھاعمران خان ملک میں اصلاحات لےکرآئےگا، لیکن اس نے مخالفین کیخلاف نفرت،گالیوں کےعلاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ رانا ثنا اللہ نےکہاکہ عمران خان کوجعلی الیکشن کےذریعےبرسراقتدارلایاگیانوازشریف کوجعلی کیس کےتحت نااہل قراردیاگیا،2018میں جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ نےمنصوبہ کےتحت سازش کی،وزیرداخلہ نےمخالفین کیخلاف نفرت،گالیوں کےعلاوہ کوئی کام نہیں کیا۔