پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات

0
57

پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے جلسے یعنی تحریک انصاف مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سخت سیکورٹی انتظامات کیئے ہیں. جبکہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں.

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق؛ ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر یونٹس کے 10 ہزار کے قریب افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک کے انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس کے 750 افسر و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ؛ ایلیٹ کے 270 سے زائد کمانڈوز سیکورٹی پر مامور ہیں.

راولپنڈی پولیس کا بتانا ہے کہ جلسہ گاہ اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں، 200 سے زائد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، 100 سے زائد مقدمات پر خصوصی پکٹس پر چیکنگ کی جا رہی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

جاری اعلامیہ کے مطابق؛ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام ہدایات اور ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا. سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے مزید کہا کہ؛ فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے.

Leave a reply