پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

bilawal

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کوشش ہے مولانا فضل الرحمن خود آئینی ترمیم پیش کریں،پی ٹی آئی کم از کم مولانا فضل الرحمن کے مسودے پر تو ووٹ دے۔ پی ٹی آئی ثابت کرے کہ وہ سوشل میڈیا کا لشکر نہیں

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پارلیمان آئین سازی کا عمل تیزی سے آگے بڑھائے گا،مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آئینی ترمیم کے معاملے میں مسلسل رابطے میں رہا، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا جوڈیشل ریفارمز پر 100فیصد اتفاق ہے، میں چاہتاہوں آئینی ترمیم کا مسودہ ایوان میں مولانافضل الرحمان خود پیش کریں، سیاسی طور پر جو ممکن تھا وہ ہم نے کر لیا،حکومت تو مجھے دو مہینے سے مجھے طعنے مار رہی ہے کہ ووٹ ہمارے پورے ہیں آپ دیر کیوں کررہے ہیں،اگر تحریک انصاف نے آئینی ترمیم میں مثبت سگنل نہ دیا ۔تو پھر جو کچھ ہوگا اسکے بعد اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی خود ہوگی ،پی ٹی آئی کو ثابت کرنا چاہئے کہ وہ ایک سیاسی جماعت ہے ، سوشل میڈیا کا گروہ نہیں ،پی ٹی ائی نے کسی بھی طرح سے آئینی ترمیم پاس ہونے کے بعد رونا دھونا شروع کیا تو میں آج بتا رہا ہوں قصور وار پی ٹی ائی ہوگی ہمارے مسودے کو نہ صحیح لیکن مولانا کے مسودے کو تو ووٹ کرنا چاہیے،ہم چاہتے ہیں کہ آج اگر ترمیم پاس ہوتو اتفاق رائے سے ہو،ہم نے پوری کوشش کی، حکومت نے صبر کی انتہا کی ہے،امید ہے پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر آئے گا،

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو 26ویں ترمیم کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان مشترکہ مسودے پر تقریبااتفاق ہوگیا ہے،ہم پی ٹی آئی کے دوستوں کاانتظار کررہے ہیں،پی ٹی آئی کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت لے کردی،سمجھتے ہیں کہ مسودے پر کوئی ایسی بات نہیں ہونی چاہیے میں نہ مانوں والا معاملہ نہیں ہونا چاہیے

ارکان پارلیمنٹ کے اغوا ہونے کا جھوٹابیانیہ بنایا گیا،خواجہ آصف

پی ٹی آئی رہنما، وزیر داخلہ، اسحاق ڈار پھر مولانا کے گھر پہنچ گئے

اتفاق رائے نہیں ہوتا تو جس طرح بلاول نے کہا اسی طرح کریںگے،عطا تارڑ

بلاول وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مولانا کے گھر پہنچ گئے

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا

مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے

وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا

Comments are closed.