مذاکرات تحریک انصاف نے سبوتاژ کئے ہیں. قمرزمان کائرہ

0
38

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی مان گئی تھی کہ بجٹ پیش ہوگا اور جولائی میں اسمبلیاں تحلیل ہونگی. قمرزمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی مان گئی تھی کہ بجٹ پیش ہوگا اور جولائی میں اسمبلیاں تحلیل پونگی۔ نجی ٹی کے شو پاکستان ٹونائیٹ ود ثمرعباس میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات تحریک انصاف نے سبوتاژ کیے ہیں ۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ آج چیف جسٹس نے حیران کن باتیں کی ہیں ،آئین میں کہاں لکھا ہے کہ مذاکرات کرائے جائیں ۔ قمرزمان کائرہ نے بھی جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس پی اے سی کو بجھوانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں سپریم جوڈیشل کونسل کو جلد ریفرنس کا فیصلہ کرنا چاہیے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
قمر زمان کائرہ کے بقول عمران خان سے نمٹ لیا جائے گا جبکہ چوہدری پرویز الہی اگر بڑھکیں لگا کر حکومت کی سانسیں اکھاڑ سکتے ہیں تو اکھاڑ کر دکھائیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبلپیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ ایک وقت پر انتخابات کے انعقاد کے لیے مذاکرات کیے جائیں اور عمران خان کہہ چکے ہیں انتخابات آگے ہو جائیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ ہم چاہتے ہیں ٹھراؤ آئے اور چیزیں بہتری کی طرف جائیں۔

Leave a reply