کم تجربے کے باعث تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی، وزیر خزانہ

0
37
ishaq dar

کم تجربے کے باعث تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی، وزیر خزانہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےعوام کوگمراہ کرنےکی کوشش کی،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جومعاشی اعدادوشماردیئے وہ درست نہیں پی ٹی آئی کو 2018 میں مستحکم معیشت ملی،پی ٹی آئی کےدورمیں مالیاتی خسارہ عروج پرپہنچا،روس یوکرین جنگ کےباعث عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں،پی ٹی آئی دور میں محصولات میں کمی ہوئی،مسلم لیگ ن کے دورمیں معاشی شرح نمو 6.5 فیصد تھی،پی ٹی آئی دورمیں ادویات کی قیمتوں میں300 سے500 فیصد اضافہ ہوا،پی ٹی آئی دورمیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہوا،ن لیگ کے دور میں معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی،موجودہ حکومت نے 6 ماہ کی مختصر مدت میں 3000 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ایف بی آر نے 7470 ارب کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے،نواز شریف کےدورمیں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا،ہمارے دور میں دہشتگردی کی فضا تھی،ہم نے ضرب عضب جیسے چیلنجز اور بجلی کے شارٹ فال کو ختم کیا،پی ٹی آئی کے دورمیں لوڈشیڈنگ کے معاملےپرتوجہ نہیں دی گئی،پی ٹی آئی نےکسی سیکیورٹی آپریشن کیلئے فنڈزمختص نہیں کیے پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں تنقید کے سواکچھ نہیں کیا،کم تجربے کے باعث تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی ہے، ہماری حکومت میں ایکسپورٹ پانچ مہینوں میں 12.3 سے 12.1 فیصد تک ہے،پانچ مہینوں میں تقریباً 2 فیصد کمی آئی ہے،جی ڈی پی گروتھ اوسطاً 4.0 سے شروع کر کے 6 فیصد پر 2018 پر ختم کی،فیسکل ڈیفیسٹ پر ہم پھر بھی قابو پا سکتے ہیں،لیکن کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ 2022 نومبر تک 3.1 بلین ڈالر ہے,کوئی لوڈ شیڈنگ کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے،کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ عروج پر چھوڑ کر گئے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے 2018 سے 2022 تک ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 500 اضافہ کیا،ویٹ کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا،کوکنگ آئل کی قیمت میں 21 فیصد اضافہ کیا گیا،آلو کی قیمتوں میں 13.7 فیصد اضافہ کیا گیا،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر اداروں کی نجکاری کریں گےحکومت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام مکمل کرے گی پاکستان نے جو آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے اس کو نبھایا جائے گاآئی ایم ایف کے ساتھ نواں اور دسواں ریویو ایک ساتھ ہو سکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کیلئے اخراجات کا پروگرام مانگا ہے سعودی عرب سے امداد رواں ماہ مل جائے گی مہنگائی بہت تکلیف دہ ہے، کوشش کی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے ، ڈیفالٹ کی گردان بند کریں اور منفی ماحول سے معیشت کو نقصان ہورہا ہے .

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

 مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

Leave a reply