عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

ملاقات میں سینیٹر علی ظفر بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے
0
78
imran khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جیل گئے ابھی چند ہی دن ہوئے ہیں کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سمیت دیگر ممالک سے مدد مانگ لی ہے

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوئی ہے اور عمران خان کو زمان پارک سے گرفتاری کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، عمران خان سے اٹک جیل میں دو بار بشریٰ بی بی او دو وکیلوں کی الگ الگ ملاقات ہو چکی ہے، عمران خان کی سزا ختم کرنے اور اڈیالہ جیل منتقلی کی درخؤاست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ابھی عمران خان کی گرفتاری کو ایک عشرہ نہیں ہوا کہ تحریک انصاف نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

دی نیشن میں متین حیدر کی شائع ہونیوالی سٹوری کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے ہی پالیسی نعرے "ایبسلوٹلی ناٹ” کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکا، آسٹریلیا اور طاقتور مغربی سفیروں سے مداخلت کرکے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو اٹک جیل سے نکالنے کے لیے مدد طلب کی ہے، شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ناشتے میں ایک اور ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ، پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلن، پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا، پاکستان میں ناروے کے سفیر پیر البرٹ آئساس اور انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینیٹر علی ظفر بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے

ناشتے پر ہونیوالی اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے سفارتی برادری کو عمران خان کو اٹک جیل میں درپیش مشکلات کے بارے میں بریف کیا گیا، تحریک انصاف کی ٹیم نے امریکی سفیر سے سائفر ایشو اور عمران خان کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر بھی بات کیپی ٹی آئی ٹیم نے سفیروں پر زور دیا کہ وہ عمران خان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

 دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر 

سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے پانچ کیسز پر سماعت

 اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

Leave a reply