دیگر مقدمات میں گرفتاری کا ڈر،عمران خان نے درخواست کی دائر

عمران خان کی کئی مقدمات میں درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے
0
37
imran khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھر درج دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کا معاملہ ،چیرمین پی ٹی آئی نے دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

درخواست میں وفاقی حکومت ،آئی جی پنجاب ،بلوچستان ،سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں نیب ،ایف ائی اے ،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے درخواستگزار کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد ،جھوٹے فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں درخواست گزار کا سفر 1992 سے ورلڈ کپ جیتنے سے شروع ہوتا ہے،درخواست گزار کو دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے

سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے پانچ کیسز پر سماعت

 اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

واضح رہے کہ پانچ اگست کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو عدالت نے سزا سنائی،جس کے بعد انہیں زمان پارک سے گرفتار کیا گیا، عدالت نے عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی عمران خان کو پانچ سال کے لئے نااہل کر دیا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات ہوئی تھی، عمران خان کی کئی مقدمات میں درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے

Leave a reply