پی ٹی آئی نے ملک کا قرضہ 15 ہزار ارب روپے بڑھا دیا ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کا قرضہ 15 ہزار ارب روپے بڑھادیا ہے، پی ٹی آئی نے معیشت سے کھلواڑ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے بجٹ سیمینار سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو لنگر خانے بھی سیلانی ویلفیئر سے لیتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خان صاحب نے حکومتی قرضہ اور سرکاری اداروں کا قرضہ 45 ہزار ارب تک پہنچادیا، خان صاحب کے دور میں مالیاتی خسارہ سال 2019 میں9 فیصد سے زیادہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے دور میں مالیاتی خسارہ سال2020 میں 8 فیصد سے زیادہ ہے، خان صاحب کے دورمیں مالیاتی خسارہ سال 2019 میں 3829 ارب سے زیادہ تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مالیاتی خسارہ سال 2020 میں 3892 ارب سے زیادہ ہے۔

Comments are closed.