پی ٹی آئی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیارکرگئے

0
59

پاکستان تحریک انصاف میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیارکرگئے۔

تحریک انصاف میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں، اور پی ٹی کے چودہ ناراض سابق ٹکٹ ہولڈر اکٹھے ہو گئےہیں،اور ان کے آپس میں رابطے بھی شروع ہوگئے ہیں. ذرائع کے مطابق سابق ٹکٹ ہولڈرز ناراض اراکین میں بلال اسلم بھٹی،سلمان شعیب ،خالد گھرکی،ارشاد ڈوگر، طارق ثناء باجوہ ،طارق سعادت ،میجر (ر)ضمیر،علی محمد خان ،جاوید انور،امین ذکی،اعجازاحمد یوسفزئی شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ناراض ارکان نےاجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جسمیں لاہورکی ٹکٹ کے لیے ریویو اپیلوں کو نہ سننے پرحکمت عملی بنانے پرغورکیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم میں 2018 میں بڑے مارجن سے شکست کھانے والے امیدواروں کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا،سابق ٹکٹ ہولڈرزبہت ہی کم مارجن سےہارنےوالوں اورحلقے کی سیاست میں مسلسل محترک رہنے والوں کو ٹکٹ سے محروم رکھا گیا۔

Leave a reply